Jun 10, 2021 04:54 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Drizzle and strong sea winds are expected in Karachi for the next three days
کراچی
میں آئندہ تین روز بوندا باندی اور معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا
امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی
توقع ہے
اگلے تین روز کے دوران شہرقائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی جس کے
مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے،
اگلے چند روزکے دوران شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق ہفتے تک صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا
باندی ہونے کا امکان ہے، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس سے پینتیس
ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔