Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 10, 2021 04:58 pm views : 231

Location : Dubai

Abu Dhabi, Quetta Gladiator captain Sarfraz Ahmed vows to come back in PSL
  • Urdu

ابوظہبی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفرازاحمد کا پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کا عزم، کہتے ہیں قرنطینہ میں رہنا کبھی آسان نہیں ہوتا

ورچوئل پریس کانفرنس میں سرفرازاحمد نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بلند ہے، سب لڑکوں کو اپنے اپنے رول سے آگاہ کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں، پاکستان سے ابوظہبی کی پچز مختلف ہے، وکٹ پر رکیں گے تواسکور ہوگا۔ ہمارے پاس چانسز بہت کم ہیں، ہرمیچ میں تینوں شعبوں میں پرفارم کریں گے تو بات بنے گی، لڑکوں میں ایسا کرنے کی اہلیت ہے، فینز بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند ہو۔
اعظم خان کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ اعظم پر اب زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے، اس نے بہت محنت کرکے یہ مقام پایا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعظم سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگا۔
ویوین رچرڈز کی بطور مینٹور ساتھ عدم موجودگی کےسوال پر سیفی بھائی کے نام سے مشہور کپتان نے کہا کہ ویوین رچرڈز ہم سب کو اٹھا کررکھے تھے، خراب پرفارمنس پر بھی وہ حوصلہ بڑھاتے، ان کی موجودگی سے ہمیں بہت فائدہ ہوا، ان کی کمی بہت محسوس ہوگی،  ان سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا۔ سرفراز نے کہا کہ  قرنطینہ میں رہنا کبھی آسان نہیں ہوتا،  ذاتی پرفارمنس کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کے لیے جتنا اچھا وہ کرکے جیت میں کردار ادا کرسکوں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved