Jun 11, 2021 04:33 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,303 coronavirus cases, 47 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس نے مزید سینتالیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو تین نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682، اسلام آباد میں 82 ہزار 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 973 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 841 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اکیس ہزار پانچ سو چہتر ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 457، سندھ میں 5 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 194، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 560 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔