راولپنڈی، سیکیورٹی فورسز نے خاران میں آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، ایک سپاہی شہید ہوگیا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا
ہلمرگ ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے، جن کا تعلق چترال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں، قربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔