ابوظہبی، پشاور زلمی کو لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑگیا، راشد خان کی 5 وکٹیں، زلمی کی ٹیم قلندرز کے 171 کے ہدف کے جواب میں 160 رنز بناسکی، شعیب ملک نے 73 رنز بنائے
پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل سکس کے سترویں ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے ۔بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا۔ کامران صرف ایک رن اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک اور ڈیوڈ ملر نے کمان سنبھالی۔ راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر، رومن پویل، شرفین، فابین اور وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ ملر کو راشد خان نے 21 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا اور رومن پویل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وہاب ریاض ان کے پانچویں شکار بنے جنہیں راشد خان نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ شعیب ملک کی تھی جنہوں ںے سب سے زیادہ 48 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے ان میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔
پشاور زلمی نے قلندرز کا 171 رنز کا ہدف عبور کرنے کی پوری کوشش کی تاہم ناکام رہے اور ٹیم 20 اوور کے اختتام تک 160 رنز بناسکی اس طرح لاہور قلندر نے 10 رنز کے فرق سے پشاور زلمی پر فتح حاصل کرلی۔ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز راشد خان کے حصے میں آیا جنہوں نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندرز کو فتح دلائی۔
خیال رہے لاہور قلندرز نے کل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔