Jun 12, 2021 05:29 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 1,194 coronavirus cases, 57 deaths in 24 hours
اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا سے مزید ستاون افراد دم توڑ گئے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چورانوے نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چورانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 569، بلوچستان میں 26 ہزار 152، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698، اسلام آباد میں 82 ہزار 65 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 723 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 695 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 479، سندھ میں 5 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 203، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 562 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔