Jun 12, 2021 05:30 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan urges global leaders to fight online extremism
اسلام آباد، عالمی برادری کو آن لائن انتہاپسندی کی بیخ کنی کیلئے سوچنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے کل گروتھ بجٹ پیش کیا، معاشی بہتری کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے، غریب کے ساتھ ہم نے سیاست نہیں کرنی وہ جہاں بھی بیٹھا ہے وہ غریب ہے، اس حکومت کا عزم ہے کہ غریب عوام کو ٹریکل ڈاؤن اثرات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں سروے غیرسیاسی بنیاد پر کرنا ہے، وسائل بینکوں کے پاس ہوتے ہیں، حکومت کے پاس فسکل اسپیس نہیں ہوتی، ہم نے یہ سوچا وسائل جو تقسیم ہونے ہیں وہ بینکنگ کے شعبے میں ہیں، کمرشل بینک نہ تو غریب کے گھر کے نزدیک ہوتے ہیں اور نہ چھوٹے کاشتکار کے نزدیک، چھوٹے قرضوں سے ننانوے فیصد ریکوری کا تجربہ کرچکے ہیں، یہ بتا دیا جائے گا کہ کون سے گھرانے اہداف میں شامل ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں سے سرمایہ کاری کروا رہے ہیں، ضمانت حکومت کی ہوگی، اخوت انٹرنیشنل اور آر ایس پیز کو دس فیصد کی کریڈٹ انشورنس دیدی ہے، 40 لاکھ غریب ترین لوگوں کو یہ بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی توجہ معاشرے کے غریب ترین لوگوں پر ہے، حکومت کی چادر چھوٹی ہے سب کوآسانیاں نہیں دے سکتے، صحت کارڈ ایک ہیلتھ انشورنس ہے اس کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں چھٹا جائزہ جولائی تک چلے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ستمبر تک معاملات طے ہوجائیں گے۔ جس طرح عمران خان کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، گھبرائیں نہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔
شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکاہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر زراعت پر حکومت مراعات دے رہی ہے اور مزید دینی پڑی تو دیں گے۔سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگیوں پر تیل کی خریداری کے حوالے سے بات چیت مکمل ہوگئی، توقع ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔