Jun 12, 2021 05:33 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt's primary focus is to promote exports, take them upto 20pc of GDP: Finance Minister
اسلام آباد، لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی چوہتر سالوں میں جو نہیں ہوا وہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کہتے ہیں انٹرنیٹ ڈیٹا، موبائل فون کالزاورایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے
وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں پر آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔
غیرملکی سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں۔عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کےلیے سوچ رہا ہے۔