Jun 12, 2021 05:37 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- PPP will not allow economic murder of people: Bilawal Bhutto
کراچی، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں بجٹ کے ذریعے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجٹ کے ذریعے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے، بجٹ پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔