Jun 12, 2021 06:10 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- APMSO Organizes 43th Youm-e-Tasis
کراچی،اے پی ایم ایس او کے تحت تینتالیس ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد، مقررین کہتے ہیں دہشت گردوں کو معزز بناکر پیش کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے عملی طور پر سندھو دیش قائم کردیا ہے
آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے تحت تینتالیس واں یوم تاسیس منایا گیا۔ یوم تاسیس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں اور اراکین کے علاوہ طالبعلموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے اے پی ایم ایس او اور تمام حق پرستوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے کاندھوں پر مزید ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں کیونکہ بحریہ ٹاؤن میں آگ لگانے والوں کو وکلاء معزز بناکر عدالت میں پیش کررہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں سندھو دیش کے غنڈوں نے لشکر کشی کی وہاں پر حق وحلال کی کمائی سے جائیداد خریدنے اور کرائے پر لینے والے تاجروں اور رہائشیوں کی املاک کو منظم غنڈہ گردی کے ذریعے آگ لگائی گئی اور اس میں سندھ پولیس سہولت کار کا کام کررہی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے عملی طور پر سندھو دیش قائم کردیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کیلئے پانچ ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں جس کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کو جاتا ہے۔