Jun 13, 2021 06:46 pm
views : 250
Location : University road
Karachi- Water crisis aggravated in East and Central districts as line bursts in KU
جامعہ کراچی: پھٹی لائن مرمت نہ ہوئی، 30 لاکھ گیلن پانی ضائع
چھتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن تاحال
مرمت نہیں ہو سکی، لائن پھٹنے سے تقریباً 30 لاکھ گیلن پانی ضائع ہو چکا
ہے۔
چیف انجینئر کے مطابق جامعہ کراچی میں سڑک پر جمع پانی کی نکاسی بھی
کر دی گئی ہے، اس لائن کے پھٹنے سے اب تک 30 گیلن پانی ضائع ہوچکا ہے۔
مذکورہ لائن سے گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
چیف انجینئر کے مطابق لائن پھٹنے سے ہونے والا پانی کا رساؤ روک دیا گیا ہے جبکہ سڑک پر جمع پانی کی نکاسی بھی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانی کی اس لائن کو جلد مرمت کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
ایک نوجوان انعام الرحمان کا کہنا تھا کہ یہاں مختلف کام تو ہو رہے ہیں لیکن پانی کا مسءلہ حل نہیں ہورہا
منیر کا کہنا تھا کہ اس علاقے کی اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا رہنما معمول ہے،کوءی پرسان حال نہیں