Sep 16, 2021 12:39 pm
views : 283
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan passes grim milestone of 27,000 deaths from Covid-19
کراچی، کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیاسٹھ اموات ہوگئیں جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار بارہ نئے کیسز رپورٹ کرلئے گئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار 196، سندھ میں 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، بلوچستان میں 32 ہزار 671، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 549 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 778 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 319، سندھ میں 7 ہزار 210، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 329، اسلام آباد میں 893، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔