Sep 16, 2021 03:57 pm
views : 248
Location : Tajikistan,Dushanbe
Dushanbe- Electricity is unfortunately very expensive in Pakistan, says PM Imran Khan
دوشنبے، پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پوری کوشش کریں گے
وزیرِاعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان سے قازقستان کے صدر نے دوشنبے میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کے بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہوگا، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔