Sep 17, 2021 11:18 am
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,928 coronavirus cases, 68 deaths in 24 hours
کراچی، عالمگیر وباء کورونا کے وار برقرار ہیں، کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید اڑسٹھ قیمتی انسانی جانیں نگل گئی جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار نو سو اٹھائیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار 423، سندھ میں 4 لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، بلوچستان میں 32 ہزار 707، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 720 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 626 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 345، سندھ میں 7 ہزار 224، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 354، اسلام آباد میں 895، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔