Sep 17, 2021 11:25 am
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Election Commission is a constitutional body, it can even scold us, says Chairman NADRA
اسلام آباد، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں ڈانٹ بھی سکتا ہے، چیئرمین نادرا کہتے ہیں غلط فہمی کو دور کردوں گا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو آرڈر نہیں کر رہے۔یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے، ہم نے ان کے کہنے پر اسٹریٹیجی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ ای سی پی نے ہمیں زبانی گو ہیڈ دیا، اس کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔تیکنیکی لوگ تیکنیکی بات چیت کرتے ہیں تو غلط فہمی ہوئی ہو گی۔
طارق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان جاؤں گا تو غلط فہمی دور کروں گا، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے رہے ہیں۔