Sep 17, 2021 02:45 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Rawalpindi- First ODI between Pakistan, New Zealand cancelled over corona cases
راولپنڈی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیا، مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کووڈ کیس سامنے آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔
تماشائیوں کو تمام پروٹوکولز کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی ہوٹل میں موجود ہیں۔
میچ منسوخ ہونے پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق 17 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والی سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔