Sep 17, 2021 04:43 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Lahore- Court dismissed bail of Accused to cheating Turkish actor
لاہور، عدالت نے ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی،ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کےحکم پرنوسربازی کامقدمہ درج ہواتھا
ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کردی گئی، ملزم پرترک اداکار کو پاکستان بلاکرفراڈ کرنے کا الزام ہے۔
لاہور میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا ملزم پرترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کےحکم پرنوسربازی کامقدمہ درج ہواتھا۔
خیال رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔