Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 17, 2021 05:50 pm views : 234

Location : Domestic Place

Islamabad- No security issue in Pakistan; all security agencies on high alert: Sheikh Rasheed
  • Urdu

اسلام آباد، کوئی تھریٹ نہیں تھا، نیوزی لینڈ کا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا،شیخ رشید کہتے ہیں دستانے پہنے ‏ہاتھوں نے سازش کی یہ وہی ہاتھ ہیں جو افغانستان میں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروایا گیا کوئی سیکورٹی ‏تھریٹ نہیں تھا نیوزی لینڈ نے اپنی صوابدید پر یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا۔
اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ ہماری طرف سے فول پروف سیکورٹی ‏تھی خود نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ٹیم نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا لیکن دستانے پہنے ‏ہاتھوں نے سازش کی یہ وہی ہاتھ ہیں جو افغانستان میں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی اور ‏خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی کیونکہ پاکستان دنیا میں امن ‏کا داعی بن کر سامنے آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا وزارت داخلہ کاکوئی ناکامی نہیں پاکستان کے عظیم ترین ‏ادارے ہیں کسی کے پاس تھریٹ نہیں آئی تھی نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی سیریز کیلئے ماننےکی کوشش کی مگر ‏وہ نہ مانے پاکستان کے تمام ادارے نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی پر موجود تھے۔
انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی پتہ چلاہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی غور کررہی ‏ہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان سےمتعلق48گھنٹے اہم ہیں، انگلش ٹیم کےدورہ پاکستان کے بھی انتظامات ‏مکمل ہیں ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved