Sep 18, 2021 01:31 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,512 coronavirus cases, 63 deaths in 24 hours
کراچی، بے رحم کورونا وائرس کے وار میں کمی نہ آسکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے مزید تریسٹھ زندگیاں موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار پانچ سو بارہ نئے کیسز رپورٹ کرلئے گئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 365، سندھ میں 7 ہزار 243، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 374، اسلام آباد میں 899، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔