Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 18, 2021 02:55 pm views : 252

Location : Domestic Place

Lahore- Age condition for conversion is against Islamic teachings, says Sirajul Haq
  • Urdu

لاہور، مذہب تبدیلی کے لیے عمرکی شرط اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، سراج الحق کہتے ہیں اسلام جبری مذہب تبدیلی کی بھی اجازت نہیں دیتا

 امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 18 سال سے کم عمر افراد کے قبول اسلام پر پابندی کے بل کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دے دیا۔
سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے جانے کی بجائے تین سال پیچھے چلا گیا، حکومت نے اب تک 57 قوانین بنائے مگرعام آدمی کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا ، ان تین سال میں صدر پاکستان نے 68 آرڈیننس جاری کیے لیکن کوئی ایسا قانون اور آرڈیننس نہیں بنایا جو پاکستان کومدینہ کی ریاست کی طرف لے جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ اسلام جبری مذہب تبدیلی کی بھی اجازت نہیں دیتا، کسی دباؤ اوردھمکی سے بھی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کروایا جاسکتا، لیکن اسی کے ساتھ ساتھ مذہب تبدیلی کے لیے عمرکی شرط اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی شخص کو کسی عمرمیں بھی اسلام قبول کرنے سےروکا نہیں جاسکتا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا پرپابندیاں آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہیں، حکومت آئینہ توڑنے کی بجائے اپنا چہرہ صاف کرے، دوسری طرف صحافیوں کے لیے بھی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ہماری معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومتی دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، آج ایک نہیں دوپاکستان ہیں،امیروں کا پاکستان اور غریبوں کا پاکستان، جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے جہاں افرادکی بجائے قانون کی حکمرانی ہو، پیپلزپارٹی،مسلم لیگ باریاں لے چکے،تحریک انصاف کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے، کرپشن فری جماعت اسلامی ہی کرپشن فری پاکستان بناسکتی ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved