Sep 19, 2021 05:33 pm
views : 250
Location : Different Places
Islamabad- Argentina likely to buy 12 JF-17 Thunder jets from Pakistan
ارجنٹائن کا پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ
لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق ارجنٹائن پاکستان سے 12 جے ایف 17 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔ جس کے لیے ارجنٹائن کی حکومت نے بجٹ کا مسودہ ایوان نمائندگان میں پیش بھی کردیا ہے۔ ارجنٹائن کی حکومت نے طیاروں کی خریداری کی مد میں 66 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم رکھی گئی ہے۔
ارجنٹائن پاکستان سے 10 سنگل سیٹر جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، اس سے قبل وہ اس قسم کے طیارے برطانیہ اور جنوبی کوریا سے خریدنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کی افادیت 27 فروری 2019 کو دنیا پر اس وقت واضح ہوئی جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔ بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔