Sep 20, 2021 02:27 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 40 deaths from COVID-19, lowest since late July
کراچی، پاکستان میں عالمگیر وباء کورونا کے وار میں کمی نہ آسکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے مزید چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار آٹھ سو چالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
کورونا کی چوتھی لہر، اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا، ملک بھر میں مزید چالیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 246 ہو گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ دو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63ہزار 724ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 26ہزار 8تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 22ہزار 790، سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71ہزار 388، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 242 بلوچستان میں 32ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔