Sep 20, 2021 02:33 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- PCB turns down New Zealand Cricket Board's offer to reschedule series
کراچی، پی سی بی نے کیوی کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی، سی ای او کیویز بورڈ کہتے ہیں ممکنہ سیریز مناسب وقت او مقام پر کھیل سکتے ہیں
پی سی بی سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رابطہ کر کے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی تاہم پاکستان نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں، ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کو یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کیویز بورڈ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ممکنہ سیریز مناسب وقت اور مقام پر کھیل سکتے ہیں، پی سی بی کے نقصان پر بھی سوچا جائے گا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے دوبارہ دورہ پاکستان کی بات قبل از وقت قرار دیدی۔
اُدھر کیوی کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے عمل کو شرمناک قرار دے دیا، کہتے ہیں مجھے تفصیلات نہیں پتہ لیکن یہ اچانک ہوا،پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے، اندازہ ہے پاکستانیوں کو دورہ منسوخ کرنے سے خاصی مایوسی ہوئی ہو گی۔ کین ولیمسن نے امید ظاہر کی کہ اس واقعے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے اور پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔