Sep 20, 2021 02:40 pm
views : 260
Location : North Waziristan
Security forces kill TTP commander in North Waziristan operation
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا، مرنے والا کمانڈر صفی اللہ چار خواتین کے قتل میں ملوث تھا
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللّٰہ مارا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔