Sep 20, 2021 03:00 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- There will not be as many troops in New Zealand as we have for their security, Sheikh Rashid
اسلام آباد، اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی، شیخ رشید کہتے ہیں اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ای وی ایم مشین پر ہم سے بیٹھ کر بات کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے شوقین ہیں، اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہ کی جائے، کابینہ نے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی، ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ، ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی ،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی، ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اسکے مستحق نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سرحدوں کا دورہ جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے کررہا ہوں، بھارتی میڈیا کے پاس شیخ رشید اور طالبان کے علاوہ کرنے کو کوئی بات نہیں ہے، بھارت کو میرے بارڈر پر جانے کی تکلیف ہے، میں نے اونچے ترین محاذ سیاچین کا دورہ کیا اور لیپا کی چیک پوسٹوں پر بھی جاؤں گا، میرے دورے سے پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہوا۔پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کی ضمانت ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 50 سے بڑھا کر 100 وارڈ میں ہوں گے، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ اپوزیشن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے، یہ جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔