Sep 20, 2021 04:05 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- We will make the EC an independent body, will soon make a law in Parliament, Azam Swati
اسلام آباد، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی مجھے پتہ ہے، اعظم سواتی کہتے ہیں الیکشن کمیشن کو آزاد ادارہ بنائیں گے
اسلام آباد میں بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعظم خان سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے، الیکشن کمیشن حکام مجھے نوٹس دے رہے ہیں، مریم صفدر نے کتنی باتیں کیں؟ آپ نے کتنے نوٹس دیئے؟ اپوزیشن لیڈر ٹی ٹی میں ملوث ہے، اپوزیشن لیڈر پر منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمے چل رہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ آپ کو اس لیے چیف الیکشن کمشنر بنایا تھا کہ آپ ای وی ایم پر جائیں گے، آپ الیکشن کمیشن میں ایسا نظام لے کر آئیں کہ آنے والی نسلیں انگلی نہ اٹھا سکیں، سپریم کورٹ نے آپ کو ایک پائلٹ پراجیکٹ دیا تھا اس کا کیا ہوا۔ کیا آپ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھیں گے؟ کس کے کہنے پر آپ اتنے عظیم ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات ، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ میں آگے بڑھ رہی ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اگلا الیکشن چوری کرنے کے لئے ای وی ایم کی بات کر رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، ماضی میں صدر عارف علوی بھی اس سلسلے میں درخواست دے چکے ہیں، 2014 میں عمران خان کے آنے سے پہلے بھی اپوزیشن اس کام پر لگی ہوئی تھی، الیکشن اصلاحات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جو مشین سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا۔