Sep 21, 2021 12:23 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's daily COVID-19 case count less than 2,000 for first time in about two months
کراچی،
عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورونا وائرس نے گزشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکیاسی افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
جبکہ ایک ہی دن میں ایک ہزار آٹھ سو ستانوے نئے مریض سامنے آگئے
این سی
او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار
897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ
51 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، بلوچستان میں 32
ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار
348 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب
تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 46 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض
صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب
میں 12 ہزار 449، سندھ میں 7 ہزار 289، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 426، اسلام
آباد میں 904، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر
میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔