Sep 21, 2021 12:36 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Cricket has been made the biggest problem in the world, says Shaikh Rasheed
اسلام آباد، کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے کے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5 ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔