Sep 21, 2021 12:43 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan suffering from election theft issue: Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد، ایسا کوئی وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے۔جب سے کیس چلے ہیں، گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے۔عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر فیصلہ کرے گی۔
سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟