Sep 21, 2021 02:44 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Lahore- It is known who is a friend and who is not, Chairman PCB
لاہور، بھیک میں نہیں، خود داری اورعزت سے کھیلیں گے، رمیزراجہ کہتے ہیں پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ماہ میں بہت سخت فیصلے کرنے جارہا ہوں
ورچوئل پریس کانفنرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیراعظم 22 ستمبر کو قومی ٹیم سے مل رہے ہیں، پیٹرن انچیف کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، تھریٹ کی تفصیل نہ بتانے پرہم نے اپنا موقف پوری دنیا پر واضح کردیا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اپنا مقصد جب ہوتا ہے تو یہ کھیل لیتے ہیں اور جب نہیں ہوتا ، تو سائیڈ پرکردیتے ہیں، یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ سخت حکمت عملی اپنائیں گے، ان کے ہاتھ میں اپنی قسمت میرے ہوتے ہوئے نہیں دے سکتے۔ ان ممالک کوآئئنہ دکھانے کے ساتھ تمام قانونی راستے بھی اپنائیں گے۔