Sep 22, 2021 12:03 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,333 coronavirus cases, 47 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے وار برقرار ہیں، کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید سینتالیس زندگیاں بجھاڈالیں جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار تین سو تینتیس مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔