Sep 22, 2021 12:10 pm
views : 248
Location : Domestic Place
New York- There was no security threat to NZ cricket team in Pakistan, FM Qureshi
نیویارک، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے بھارت ہوسکتا ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نیوزی لینڈ ٹیم پر دہشتگردی سے متعلق پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہواتھا
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو جب بھی مشکل پڑی بیرون ملک پاکستانیوں نے تعاون کیا، گزشتہ برس بیرون ملک پاکستانیوں نے 29.4ارب ڈالر کی ترسیلات ملک میں بھیجیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان منتقل ہوچکی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بیرون ملک آباد پاکستانی کمیونٹی کو ملکی حالات سے آگاہ رکھیں، نادرا ڈیسک کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے، اسکے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای کچہری سسٹم بھی لارہےہیں۔امریکا کے لیے براہ راست پی آئی اے فلائٹس کی کوشش کررہےہیں۔