Sep 22, 2021 12:24 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Beneficiaries of the corrupt system are opposed to the EVM machine, says PM
اسلام آباد، کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں کرپٹ مافیا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، ہمارے سامنے اس سے نمٹنے کا چیلنج ہے
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضروری ہے ہم اپنی حکومت کے آخری دو سال اہداف مقرر کرکے ان کا سہہ ماہی جائزہ لیں، رواں ایک سال ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم نے رواں سال اہداف مکمل کیے تو آئندہ سال آسان ہوگا، حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کے تین سال میں جتنا سیکھا اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، کیونکہ سب سے زیادہ مشکل وقت یہ تھا، انسان کا پتہ ہی مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، جو انسان محنت نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، اگر آج تھوڑے سے یہودی دنیا میں سب سے طاقتور ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں، امریکا کی ہر یونی ورسٹی میں یہودی بیٹھے ہیں کیونکہ وہ محنت کرتے ہیں، مشکل وقت میں صبر کرنے سے اگلی مشکل میں بقا کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، حکومت کے تین سال کا زندگی سے موازنہ کرتا ہوں، جتنا تین سال میں سیکھا ہے اتنا زندگی میں کبھی نہیں سیکھا، سب سے مشکل وقت یہی تھا۔آخر دو سال میں پورا زور لگاکر اہداف کو حاصل کرلیا تو حکومت مزید مضبوط ہوکر آگے جائے گی۔