Sep 22, 2021 12:30 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Inflation is likely to rise further in Pakistan, Asian Development Bank
اسلام آباد، پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے گندم، چینی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، نجی سرمایہ کاری کو تحفظ کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، بہتر پالیسیوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
آؤٹ لُک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی پیکج اور بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اس لئے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، صنعت، تعمیرات اور مینوفیکچررنگ کے شعبوں سمیت زرعی شعبے کی بھی نمایاں بہتری کا امکان ہے۔