Sep 22, 2021 12:35 pm
views : 248
Location : different Areas
Karachi- Monsoon system enters Sindh, Heavy rain is expected in Karachi, says Meteorological Department
کراچی، مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے
مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں صوبہ سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے جبکہ خیرپور، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں بھی 23 سے 25 سمتبر تک بارش ہو سکتی ہے۔
ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے اور فیصل آباد، جہلم، شیخو پورہ، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔