Sep 22, 2021 02:50 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt provides proof of Indian involvement in New Zealand tour cancelation
اسلام آباد، فواد چوہدری اور شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخی میں بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا، کہتے ہیں پاکستان میں فیک نیوز کے پیچھے ریاستوں اور ایجنسیوں کا ہاتھ ہے
وفاقی الحکومت اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ وارکاسامناہے، احسان اللہ احسان کےنام سے ایک فیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، 19 اگست کو پوسٹ احسان اللہ احسان کی طرف سے بنتی ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورہ سے روکا گیا، 21 اگست کو ابھے نندن مشیرا سنڈے گارڈن کے بیوروچیف نے آرٹیکل لکھا، اس میں نیوزی لینڈ ٹیم پر حملے کا انکشاف کیا گیا، 24 اگست کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ایک ای میل ملتی ہے، جس میں لکھاتھا مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیاجائےگا۔24اگست 2021 کو ہی یہ ای میل اکاؤنٹ بنایا گیا تھا اور اس ای میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل بھیجی گئی، تمام واقعات کےباوجود نیوزی ٹیم اپناٹورکینسل نہیں کرتی اور پاکستان آجاتی ہے۔پہلی پریکٹس 13ستمبر کو کی گئی جس میں کوئی تھریٹ رپورٹ نہیں ہوا، لیکن پھر اچانک دورہ منسوخ کردیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو جائے گا، تو یہ اسکی بھول ہے، دورے کینسل کرنے کے معاملے کو زیادہ اچھالا نہ جائے، بھارت کے 66 ٹریننگ کیمپ افغانستان میں بند ہوگئے ہیں جس پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہے۔