ڈیرہ غازی خان، پاکستان میں بڑے بڑے مافیاز قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، وزیراعظم کہتے ہیں ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات کا نہیں، اگلی نسل کا سوچنا ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی، آبادی بڑھتی رہی اور اناج کی پیداوار نہ ہوئی تومستقبل میں بھوک ہوگی، تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہےہیں۔ ہمیں زراعت پر تحقیق کرنے کی ضرورت اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ حکومت بنیادی تعلیم و صحت کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیاز کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،کچھ اربوں روپے کی جائیداد میں باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا۔ ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات نہیں، اگلی نسل کا سوچنا ہو گا۔