Sep 23, 2021 03:09 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad- Former Indian agent exposes presence of RAW network in Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک سابق را ایجنٹ نے ہی بے نقاب کردیا، ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا
پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کردیا۔را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کیلئے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔
را ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کیلئے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال قید کاٹی۔ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔
ڈینیل نے بتایا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے پندرہ ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔
سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔