Sep 23, 2021 03:13 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Fake record of Nawaz Sharif's COVID-19 vaccination uploaded on NADRA portal
لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کوروناویکسین لگ گئی، فراڈ سامنے آگیا،شناختی کارڈ پر چائنا کی سائنو ویک ویکسین کا اندراج کیا گیا ہے
این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو 22 ستمبرکو ویکسین لگائی گئی ہے۔
لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی۔ میاں نوازشریف کے شناختی کارڈ پرکورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نوازشریف کوچینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔
این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو22 ستمبرکوویکسین لگائی گئی ہے تاہم دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے اعداد وشمارپرشکوک وشبہات پیدا ہوگئے۔