Sep 23, 2021 03:15 pm
views : 257
Location : different Areas
Weather in Karachi became pleasant due to heavy rains with winds
کراچی میں ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، عروس البلاد شہر قائد کو سیاہ رنگ کے بادلوں نے اپنے نرغے میں لے لیا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش مزید ہوگی
کراچی میں ملیر ہالٹ، رفاہِ عام اور دیگر علاقوں میں تیز بارش شروع ہوئی، جسکے بعد کورنگی سنگر چورنگی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، گلشنِ معمار، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت اور راجستھان میں 2 سسٹم موجود ہیں، ایک اور سسٹم خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔خلیجِ بنگال کے سسٹم کے باعث 27 ستمبر کو بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔