Sep 23, 2021 04:16 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Mandi Bahauddin- A shopkeeper locked the children in a cage on suspicion of theft
منڈی
بہاؤالدین، چوری کے شبہ میں دکاندار نے بچوں کو پنجرے میں بند کردیا، بچوں
کی عمریں آٹھ اور نو سال ہیں، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
منڈی بہاءالدین میں چوری کے شبہ پر ملزم نے دو کمسن بچوں کو پنجرے میں بند کردیا۔
پولیس
کے مطابق دکاندار نے دونوں بچوں کو چوری کے الزام میں پکڑا اور انہیں دکان
کے باہر مرغیوں کے پنجرے میں بند کئے رکھا اور ان کی تذلیل کی جس کے نتیجے
میں بچے خوف کا شکار ہوگئے۔بچوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہیں۔ واقعے کی ویڈیو
بھی منظر عام پر آگئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کے نوٹس
پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے بچوں
کو بازیاب کروا کر بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔