Sep 24, 2021 11:48 am
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,233 coronavirus cases, 50 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید پچاس افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار دو سو تینتیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 498، بلوچستان میں 32 ہزار 828، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 117 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 788 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 46 ہزار 394 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 514، سندھ میں 7 ہزار 316، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 480، اسلام آباد میں 909، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔