Sep 24, 2021 02:53 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Lahore- Fake record of Nawaz's vaccination: Kot Khawaja Saeed Hospital's MS suspended
لاہور، نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن پر لاہور کے اسپتال کے دو اعلیٰ افسران معطل کردیئے گئے، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر احمد کو معطل کیا گیا ہے
کورونا ویکسین کے غلط اندراج پر محمکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاہور میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کو معطل کردیا۔ اسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر احمد کو بھی غفلت اور نااہلی کے باعث معطل کرتے ہوئے محکمہ صحت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں مقیم ہیں لیکن پاکستان میں این سی او سی کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق انہیں 22 ستمبر 2021 کو لاہور کے ایک ہسپتال میں کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس واقعے سے ملک میں جعلی طریقے سے کورونا ویکسینیشن کے اندراج کے خدشات زور پکڑنے لگے ہیں۔