Sep 24, 2021 02:55 pm
views : 280
Location : Domestic Place
Islamabad- Waseela Haq and Waseela Health programs closed due to corruption, Sania Nishtar
اسلام آباد، وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے، ثانیہ نشتر کہتی ہیں احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ غربت کی شرح کا تعین آمدن اور معیار زندگی دیکھ کر کیا جاتا ہے، سنہ 2015 میں ملک میں غربت کی شرح 38 فیصد تھی۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پالیسی پبلک ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش ایک نیا پروگرام ہے۔ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم میں وظیفہ 50 سے بڑھا کر 160 اضلاع تک کر دیا گیا، احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں بتائے کہ ہمارے پروگرام میں کیا ایشوز ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔