Sep 24, 2021 03:20 pm
views : 250
Location : Supreme Court of Pakistan
Karachi- The whole of Sukkur has been destroyed, all the dolphins have also been wiped out, Chief Justice Remakrs
کراچی، تباہ کردیا ہے پورا سکھر، ساری ڈولفنز بھی ختم کردی گئیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سکھر میں بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں لیکن ویکسین تک نہیں
عدالت عظمی نے میونسپل کارپوریشن سکھر کی لب مہران پارک کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ کے روبرو لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
میونسپل کارپوریشن سکھر کے وکیل رفیق کلہوڑ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے لب مہران پارک کا انتظام محکمہ آبپاشی کے حوالے کردیا تھا۔ ناظم کے دور میں پارک کا نظام زبانی طور پر میونسپل کو سونپا گیا تھا۔ پارک کا انتظام باقاعدہ سکھر میونسپل کو دیا جائے تاکہ اس کی بہتر دیکھ بھال ہوسکے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے آپ کا کوئی حق نہیں بنتا، ہینڈ اوور سے پارک کی ملکیت کا دعوی نہیں کرسکتے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیئے سکھر میں بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں۔ آپ کے پاس ویکسین تک نہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ آپ پارک کا انتظام کسی اور وجہ سے لینا چاہتے ہیں۔ آپ نے وہاں لوگوں کو سب لیز دے رکھی ہیں۔