Sep 24, 2021 03:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- US and Pakistan must work with Taliban for Afghan peace, says PM
اسلام آباد، امریکا اور پاکستان کو افغان امن کیلئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کہتے ہیں طالبان امن کیلئے امریکا کے شراکت دار ہوسکتے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں۔