Sep 24, 2021 03:57 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Islamabad- PM will consider different names for Chairman NAB, not one, Federal Minister Law
اسلام آباد، وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئےایک نہیں، مختلف ناموں پرغور کریں گے،فروغ نسیم کہتے ہیں چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیر اعظم کی صوابدید ہے
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مختلف ناموں پرغور کریں گے۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےآرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں، توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بار معاملہ زیربحث آیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔ وزیراعظم جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے، عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس معاملے پر آج مشاورت مناسب نہیں۔