Sep 24, 2021 04:03 pm
views : 266
Location : Accountibility Courts
Islamabad- Court summons Zardari on Sept 29 for indictment in suspicious transaction case
اسلام آباد، آصف زرداری پر انتیس ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی، احتساب عدالت نے طلب کرلیا، فرد جرم کا جواب دینے کیلئے ذاتی حیثیت میں پیشی لازم قرار دیدی گئی
احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز میں 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیا۔
رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے سمن آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا۔ سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں، فرد جرم کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔
یاد رہے آصف زرداری پر 8 ارب سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔