Sep 25, 2021 12:48 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,060 coronavirus cases, 42 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار میں کمی نہ آسکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید بیالیس زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار ساٹھ نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583، سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، بلوچستان میں 32 ہزار 837، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 958 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔