Sep 25, 2021 01:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
New York- I want the situation to be such that Afghans do not have to relocate, FM
نیویارک، خواہش ہے افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے، وزیرخارجہ کہتے ہیں صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر، افغانستان ودیگراہم امورپربات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظربیان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کوبے نقاب کیا، عمران خان نے خطاب میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔
وزیراعظم نےعالمی برادری کوافغانستان کی تعمیرنومیں کردارادا کرنے کا کہا، پاکستان نے دہشت گردی کوکچلنے کے لیے اقدامات اٹھائے، وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کوروکنے کے لیے عالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کوبتایا افغانستان میں انسانی ومعاشی بحران جنم لےسکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں، دھمکیوں کی بجائے قائل کرنےکی حکمت عملی اپنانا ہوگی، افغانستان میں جامعیت پرمبنی حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے۔